24 اپریل 2014 - 12:36
شام کے مختلف علاقوں میں آپریشن، سینکڑوں دہشتگرد ہلاک

شام کے مختلف علاقوں ميں فوج کے کامياب آپريشن ميں سينکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں ۔شام کي سرکاري خبررساں ايجنسي سانا نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے دير الزور ميں ايک بڑا آپريشن کرکے دہشت گردوں کے کئي کمانڈروں کو ہلاک اور زخمي کرديا ہے ۔

ابنا: شام کے مختلف علاقوں ميں فوج کے کامياب آپريشن ميں سينکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں ۔شام کي سرکاري خبررساں ايجنسي سانا نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے دير الزور ميں ايک بڑا آپريشن کرکے دہشت گردوں کے کئي کمانڈروں کو ہلاک اور زخمي کرديا ہے ۔ شامي فوج نے اسي طرح ديرالزور کے مضافات ميں واقع المريعيہ نامي گاؤں ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرديا ہے۔ دوسري جانب شمالي شہر حلب ميں بھي فوج نے حندرات ، الجندول ، شيخ سعيد، السکري ، عبدربہ، کفرحمرا اور اللير مونوف جيسے علاقوں ميں بھي دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کيا ۔ شامي فوج کي اس کاروائي ميں بھي بڑي تعداد ميں دہشت گرد اور ان کے کئي سرغنے ہلاک ہوگئے ہيں جبکہ بھاري مقدار ميں ہتھيار فوج کے ہاتھ لگے ہيں۔ شامي فوج نے اسي طرح حلب کے شمال ميں واقع ماير نامي علاقے ميں بيس سے زائد چچن دہشت گردوں کو ہلاک کرديا جن کا تعلق جبہہ النصرہ سے تھا ۔ حمص سے بھي خبر ہے کہ متعدد دہشت گرد کار بم دھماکے ميں ہلاک يا زخمي ہوگئے ہيں۔

.......

/169

لیبلز